مظفرگڑھ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):پولیس لائن مظفر گڑھ میں 16روزہ اینٹی ریپ، انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021 کے متعلق آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ورکشاپ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کی زیر قیادت سانجھ فاونڈیشن کے تحت کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سٹی طاہر اعجاز،ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم ابراہیم دریشک،میڈم حنا گوندل انچارج ویمن پروٹیکشن یونٹ سوشل ویلفیئر،ADDP امتیاز بھٹی، ایس ایچ اوز سمیت سٹاف جیندڑ کرائم نے اپنے عملہ کے ہمراہ شرکت کی۔
مقررین نے شرکا کو جینڈر کرائم کے متعلق اگاہی دی، ٹریننگ میں ایف آئی آر درج کرنے کے عمل سے لے کر میڈیکل ٹیسٹ اور پراسیکیوشن تک کے تمام پراسس کے بارے میں آگاہی دی گئی۔مزید اینٹی ریپ انوسٹی اینڈ ٹرائل کے بارے میں جتنی بھی رکاوٹیں اور خامیاں تھی ان پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی اور مزید ان کو بہتر بنانے اور نئے قوانین کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدحسنین حیدر کا کہنا تھا کہ اس آگاہی ورکشاپ کے ذریعے بہت سی خامیاں دور ہوں گی اور مزید کام کو بہتر بنایا جائے گا۔
اس آگاہی مہم کے ذریعے سے تمام ڈیپارٹمنٹ مل کر کام کریں گے جو کہ بہتری کی طرف ایک قدم ہے۔