چیچہ وطنی۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):چیچہ وطنی پولیس نے بدنام منشیات فروش سے دیسی شراب کی بڑی مقدار برآمد کرکےگرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ہڑپہ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم مشیری خان کو قابو کیا گیا تو اسکے قبضہ سے 25لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی جس پر ملزم کو حوالات میں بند کرکے اسکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔