پولیس نے متعدد چوروں کوگرفتار کر کےلاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،پولیس ترجمان

62

مظفرگڑھ۔ 24 جنوری (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ صدر مظفر گڑھ عرفان فیض کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ضمن میں انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری،الیکٹرک موٹر چوری میں ملوث 05 رکنی سندیلہ گینگ ٹریس کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق گینگ کا سرغنہ نیاز سندیلہ اور بلال سندیلہ کے قبضہ سے چوری کیے گئے

5 لاکھ مالیت کے 04 موٹر سائیکل جبکہ 01 لاکھ 30 ہزار مالیت کی الیکٹرک موٹر برآمد جبکہ مال مسروقہ کی فروختگی سے حاصل ہونیوالی نقد رقم 2 لاکھ 35 ہزار روپے بھی برامد کر لی۔ ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزمان فش فارم سے ٹیوب ویل چلانے کیلئے نصب الیکٹرک موٹر چوری کرتے تھے اور اسکے ساتھ ساتھ اسی ایریا میں اگر کہیں موٹر سائیکل کھڑا مل جاتا تو اسے بھی چوری کر لیتے ۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان اب ریمانڈ جسمانی پر ہیں جن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے جبکہ برآمدہ مال مسروقہ قانونی پراسس کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔