پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب5 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا

110
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،3 ملزمان گرفتار

لاہور۔19دسمبر (اے پی پی):داتا دربار پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے مزید 5مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ڈکیتی، سنیچنگ، بوگس چیک اور اغوا کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

داتا دربار پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری ندیم کو گرفتار کیا جبکہ مفرور اشتہاری دلاور اور باغ علی بوگس چیک کے مقدمات میں مطلوب تھے، مفرور اشتہاری ولی محمد چوری کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا اور فیروزوالا اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عمر گل کو بھی گرفتار کیا ،یہ مفرور اشتہاری داتا دربار، گوالمنڈی اور شیخوپورہ پولیس کو بھی مطلوب تھے۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے روپوش اشتہاریوں کو گرفتار کیا اور انہیں متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔