ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں گزشتہ شام اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل محمد اعظم کو کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا گیا۔
ڈی پی او ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں پولیس، سی ٹی ڈی اور پاک فوج نے رات گئے مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں مغوی اہلکار بحفاظت بازیاب ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق اغوا کار رات کی تاریکی اور دشوار گزار علاقوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
کانسٹیبل کی بحفاظت بازیابی پر عوامی و سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور سیکورٹی فورسز کی بروقت اور مو¿ثر کارروائی کو سراہا۔ اعلیٰ حکام نے بھی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور کامیاب آپریشن کی تعریف کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554322