پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، 434 اشتہاری مجرمان سمیت 869 ملزمان گرفتار

109
arrested
arrested

رحیم یارخان 02 جون (اے پی پی):پولیس کا ضلع بھر میں کریک ڈاؤن 434 اشتہاری مجرمان سمیت 869 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمران احمد ملک کی قیادت میں سرکل پولیس افسران،  ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیمز کی ضلع بھر میں عوام جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،

گزشتہ ماہ مئی کے دوران ضلع بھر میں پولیس کی کارروائیوں میں 434 مجرمان اشتہاریوں، 23 عدالتی مفروران سمیت 869 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اس دوران منشیات فروشی کے قلع قمع کے لیے کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں 7 چالو بھٹی شراب، 2577 لیٹر دیسی شراب، 467 کپی شراب، 1050 بوتل ولائتی شراب، 4 کلو 910 گرام چرس، 64 کلو 500 گرام بھنگ،

اور اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں 1 عدد کلاشنکوف، 4 بندوقیں، 38 پسٹل تیس بور، 8 پستول 12 بور، 3 عدد پسٹل 9mm، 1 عدد رپیٹر اور 175 روند و کارتوس برآمد ہونے پر ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔