پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن،08ملزمان گرفتار،ساڑھے 07کلو سے زائد چرس برآمد

155
Actions against
Actions against

راولپنڈی ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن،08ملزمان گرفتار،ساڑھے 07کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم سلیمان سے 01کل600گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم امتیاز سے 01کلو450گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزم اعظیم سے 01کلو360گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم سیف نعیم سے 01کلو100گرام چرس،ملزم یاسر سے 460گرام چرس،

ٹیکسلاپولیس نے ملزم احمد سے 560گرام چرس،ملزم ظفر سے 540گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم رضوان سے 525گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

منشیات کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہاہے۔