پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 12 کلو 680 گرام چرس اور 2کلو 220 گرام ہیروئن برآمد

96
بہاولنگر چک 209 مراد کے قریب پولیس مقابلہ ، مطلوب ڈاکو ہلاک

پشاور۔ 13 جنوری (اے پی پی):ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 12 کلو 680 گرام چرس اور 2کلو 220 گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔

تھانہ کلابٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے نادی خان ولد زرا خان سکنہ کیمپ نمبر 16 سے 5 کلو 520 گرام چرس،عبدالرحمان سے 1 کلو 665 گرام چرس،رحم نواز خان سے 3 کلو 520 گرام چرس اور نوید احمد سے 2 کلو 220 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تھانہ پنیاں پولیس نے اورنگزیب سے 1 کلو 975 گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔