فیصل آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی):پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری گذشتہ 24 گھنٹوں میں 48 مقدمات درج، 49 پتنگ باز گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں، درجنوں چرخیاں برآمد کرلیں گیئں ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا سی پی او محمد علی ضیا کی ہدایت پر کہ دو روز قبل ڈور بھرنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان محمد آصف کے افسوسناک وقوعہ پرایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی دو اعلی سطحی ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو روایتی اور جدید تکنیکی وسائل کی مدد سے ملزم کو تلاش کر رہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ٹیم پتنگ سازی کے لحاظ سے شہر کے مختلف مقامات پر ریڈ کر رہی ہے اس ضمن میں پتنگ سازوں اور اڑانے والوں کے خلاف2345 مقدمات درج کر کے 2508 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان گرفتار افراد میں 9 بڑے مینوفیکچررز، 805 دکاندار بھی شامل ہیں۔
اسی طرح پولیس نے تقریباً ایک لاکھ چھ ہزار سے زائد پتنگیں اور 5874 ڈور چرخیاں ضبط کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈرونز کیمرے کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کائیٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کا سوشل میڈیا پہ پیج چلانے والے ملزم کو پکڑا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پتنگ بازی کی پوسٹ اور ترغیب دینے والے 25ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پتنگ بازی کیخلاف آگاہی واکس اور سکول وکالجز میں آگاہی مہم بھی چلائی جاری ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اور شہر کی بلند بلڈنگز کے مالکان سے شورٹی بانڈز لیے گئے ہیں۔