پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں،اسلحہ اور منشیات برآمد،مقدمات درج،پولیس ترجمان

154
شیخوپورہ ،گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلو 500 گرام چرس برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

مظفرگڑھ۔ 31 اگست (اے پی پی):پولیس ترجمان مظفرگڑھ کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش سیف اللہ عرف سیفی سے 620 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔

ایک اور کارروائی میں ملزم غلام عباس سے 1عدد پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان سے 2 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے مدعیان کے حوالےکر دیئے ہیں۔\