پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،شراب اور چرس برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا

194
شراب

سیالکوٹ ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے شراب اور تین کلو چرس برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ترجمان کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص تین بوتل شراب ،

تھانہ ستراہ کے علاقہ سے رحمان عرف مانی سے ایک کلو400گرام چرس،تھانہ صدر پسرور کے علاقہ سے زاہد سے ایک کلو560گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتارکر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔