پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرزکے خلاف کارروائی، 5ملزمان گرفتار

158
گرفتار

راولپنڈی۔ 10 دسمبر (اے پی پی):پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرزکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ وایمونیشن اور شراب برآمدکرلی گئی۔

پولیس کے مطابقہ پیرودھائی پولیس نے ملزم عثمان سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم افضل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ پولیس نے ملزم ایمل خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم حبیب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم اورنگزیب سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈویژنل ایس پی کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا