راولپنڈی ۔ 13 فروری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کوگرفتارکرکے ان سے2265 پتنگیں اور63ڈوریں برآمدکرلی ۔ٹیکسلا پولیس نے 04ملزمان ثاقب ، عادل ،یعقوب اورعابد سے 1430پتنگیں معہ 10ڈوریں ، ریس کورس پولیس نے 04ملزمان طارق ، دائود ،عبدالرفع اورحمیث الرحمن سے 170پتنگیں معہ 06ڈوریں،
سول لائنز پولیس نے ملزم احمد علی سے 400پتنگیں معہ 42ڈوریں ،واہ کینٹ پولیس نے ملزم بلال سے 80پتنگیں معہ 02ڈوریں ،دھمیال پولیس نے ملزم زین سے 160پتنگیں معہ 02ڈوریں،ویسٹریج پولیس نے 02ملزمان عبید اللہ اورجبار خان سے 25پتنگیں معہ ڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ،
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے ،پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔