سرگودھا۔ 30 نومبر (اے پی پی):پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 جرائم پیشہ افراد کوگرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر ضلع بھر میں قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 13 مبینہ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
مختلف تھانوں کی پولیس پارٹیوں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ندیم، نعیم، نصیر، نعمان، نوید، نصر اللہ، محمد اشفاق، محمد اسلم، طارق، وقاص، ولید اور دیگر کو گرفتار کر کے 2 کلو چرس برآمد کر لی۔
2 کلو افیون، 231 لیٹر شراب، نو پستول، نو بندوقیں اور 203 گولیاں برآمد کر لی گئیں ، مزید تفتیش جاری ہے ۔