اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)پولیس کے شہدا کا دن ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا ، جس کا مقصد ان پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ پولیس فورس کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے صوبائی ہیڈ کوارٹرز اور ضلع کی …
پولیس کے شہدا کا دن ملک بھر میں منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)پولیس کے شہدا کا دن ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا ، جس کا مقصد ان پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرنا تھا جنہوں نے ملک کی سلامتی اور استحکام کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ پولیس فورس کی خدمات کو اجاگر کرنے کیلئے صوبائی ہیڈ کوارٹرز اور ضلع کی سطح پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیاگیا۔ صوبائی حکومتوں نے شہدا کے بچوں کی تعلیم کی تکمیل میں مدد کیلئے ان کے ورثا کو امدادی پیکیج دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔








