وارسا ۔22مارچ (اے پی پی):پولینڈ کے دارالحکو مت وارسا میں ایک فائرنگ رینج میں آگ لگنے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ شہر کے ارسینوف ضلع میں پیش آیا، جہاں آگ فائرنگ رینج کے اندر بھڑک اٹھی اور بعد ازاں قریب کھڑی ایک گاڑی تک پھیل گئی۔ مذکورہ رینج میں اس وقت مرمت کا کام جاری تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی …
پولینڈ،وارسامیں فائرنگ رینج میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

مزید خبریں
وارسا ۔22مارچ (اے پی پی):پولینڈ کے دارالحکو مت وارسا میں ایک فائرنگ رینج میں آگ لگنے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یہ واقعہ شہر کے ارسینوف ضلع میں پیش آیا، جہاں آگ فائرنگ رینج کے اندر بھڑک اٹھی اور بعد ازاں قریب کھڑی ایک گاڑی تک پھیل گئی۔ مذکورہ رینج میں اس وقت مرمت کا کام جاری تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، ایمبولینسز اور ایک ائیر ایمبولینس ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔پولینڈ کے فائر سروس کے سابق ترجمان پاویل فراتچاک نے بتایا کہ عینی شاہدین نے عمارت کے اندر گہرے دھوئیں کی نشاندہی کی تھی۔حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔








