پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

122
پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بیجنگ۔9اکتوبر (اے پی پی): پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آئیگا سویٹیک نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔22 سالہ پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو شکست دے کر سال کا پانچواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پولینڈ کی آئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی حریف کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

فاتح پولش کھلاڑی نے فائنل میں 69 منٹس میں حریف روسی کھلاڑی لیوڈمیلا سمسونوا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ ہی آئیگا سویٹیک کے کیریئر کے مجموعی ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔