پولیوویکسین میں خلاف شریعت کوئی جزو نہیں، حافظ طاہر اشرفی

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین میں میں خلاف شریعت کوئی جزو نہیں، پولیو ویکسین سے اولاد کم ہونے کا تاثرغلط ہے،کسی بچے کا پولیو سے متاثر ہونا موت سے زیادہ خطرناک ہے، پولیو کا شکار بچوں کے والدین کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پولیو خاتمے کے …

لاہور۔24جولائی (اے پی پی):چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین میں میں خلاف شریعت کوئی جزو نہیں، پولیو ویکسین سے اولاد کم ہونے کا تاثرغلط ہے،کسی بچے کا پولیو سے متاثر ہونا موت سے زیادہ خطرناک ہے، پولیو کا شکار بچوں کے والدین کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پولیو خاتمے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پولیو قطروں میں خلاف شریعت اجزا شامل نہیں ہیں،فتوی ہے کہ پولیو قطرے پلانا ضروری ہیں ، کچھ لوگوں کے ذہنوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ پولیو قطرے پینے سے اولاد کم ہو گی، ان کا تاثر غلط ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کے قطرے نہ پلانے کی بات پر ڈٹ جانا درست نہیں ہے ، اگر والدین کی اس میں کوتاہی ثابت ہو تو وہ اس کے ذمہ دار ہیں۔

طاہر اشرفی نے مطالبہ کیا کہ بچے اور ماں کی صحت پر قانون بنایا جائے، 2 سال تک بچوں کو دودھ پلانا لازم قرار دیا جائے۔دنیا کے57 اسلامی ممالک میں سے صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس ہے۔چیئرمین علماء کونسل نے کہا کہ لوگوں کیلئے مساجد کمیونٹی سنٹرز ہیں،

مدارس کے اساتذہ سمیت سب سے غلطیاں ہوتی ہیں،کسی انفرادی فعل کو پوری کمیونٹی سے نہیں جوڑا جاسکتا، جرم مدرسے میں ہو یا کہیں بھی عدلیہ کے ذریعے اس کی سزا دی جانی چاہیے۔بلوچستان میں خاتون کے قتل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قتل ،قتل ہے، اگروالدین بھی سہولت کار ہوں گے تو اسلام ان کو بھی کٹہرے میں کھڑے کرنے کا کہتا ہے ۔

مزید خبریں