پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو

77

ملتان ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز قلعہ کہنہ پر قائم پولیو کیمپ کا معائنہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے عملے کی حاضری چیک کی اور بچوں کو پلائی جانے والی ویکسین کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تین روزہ قومی پولیو مہم چلائی جائے گی جس کے دوران 10 لاکھ سے زائد کمسن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،اس سلسلے میں عوامی مقامات پر کیمپ بھی قائم کیے جائیں گے۔