پولیو ورکرز کی انتھک محنت کی وجہ سے مری کے سرد اور دشوار علاقوں میں سال 2024 کی پہلی انسداد پولیو مہم کامیاب ہوئی ، ڈپٹی کمشنر

56

راولپنڈی۔14جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی انتھک محنت کی وجہ سے مری کے سرد اور دشوار علاقوں میں سال 2024 کی پہلی انسداد پولیو مہم کامیاب ہوئی ہے، پولیو ورکرز قومی اثاثہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئر بازار مری میں پولیو سنٹر کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری کو انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز سے بھی ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے اور انہیں معذوری سے بچانے کے لیے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔