پولیو ورکرز کی کاوشیں قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہیں، عائشہ رضا فاروق

109
Ayesha Raza Farooq
Ayesha Raza Farooq

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی کاوشیں قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہیں، سال 2025ء کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم ملک بھر میں 3 تا 9 فروری جاری رہے گی۔ جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 45 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز مہم میں خدمات سرانجام دیں گے۔وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اسلام آباد/راولپنڈی کی ہائی رسک یونین کونسلز کا دورہ کیا ۔انہوں نے مہم کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں سے ملاقات کی۔پولیو ٹیموں کے ساتھ ملاقات میں عائشہ رضا فاروق نے ان کی محنت کو سراہا۔