جیکب آباد۔ 17 ستمبر (اے پی پی):سندھ حکومت نے جیکب آباد میں لیڈی پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور انتظامات میں غفلت کے معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد ظہور علی مری اور ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کو فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس (سی پی یو) رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن، اور کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔حکومت سندھ پولیو ورکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متاثرہ خاتون کے گھر کے باہر پولیس پکٹ بھی قائم کردی ہے۔