اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، پاکستان میں 2024 میں 41 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پولیو کے عالمی دن پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان شہید محترمہ کا خواب تھا ،پولیو کے خاتمے کے لئے …
پولیو کے خاتمہ کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا پولیو کے عالمی دن پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جس کے خاتمے کے لئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، پاکستان میں 2024 میں 41 پولیو کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پولیو کے عالمی دن پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان شہید محترمہ کا خواب تھا ،پولیو کے خاتمے کے لئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 1994 میں مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دو ممالک میں سے ہے جہاں ابھی تک پولیو کی مہم ہوتی ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم عوام کو اس متعلق آگاہ کریں کہ پولیو کے قطرے زندگی بھر کے افسوس سے بچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے عالمی دن پر ہم پولیو کے خلاف لڑائی میں اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں، ہمارا مقصد پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہے، والدین اور سرپرستوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ انسداد پولیو کے عالمی دن پر ہم پولیو سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کرتے ہیں،ہم پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارا مقصد پاکستان کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے۔








