پولیو کے خاتمے کی قومی مہم (این آئی ڈیز) کا آغاز (کل) سے پنجاب بھر میں ہو گا

99

راولپنڈی۔1اکتوبر (اے پی پی):پولیو کے خاتمے کی قومی مہم (این آئی ڈیز) کا آغاز کل(پیر سے) پنجاب بھر میں ہو گا ، راولپنڈی ، لاہور اور فیصل آباد میں یہ مہم سات روز تک جاری رہے گی جبکہ دیگر اضلاع میں اس مہم کا دورانیہ پانچ دن ہو گا ،

اس مہم میں تقریباً 2 لاکھ 4 ہزار کے قریب پولیو ورکرز حصہ لیں گے اور اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے،

اس مہم میں حصہ لینے والے عملے میں 16575 ایریا انچارج، 3985 یونین کونسل میڈیکل آفیسر اور 169,000 پولیو کے خاتمے کی گشتی ٹیموں کے اراکین کے علاوہ مستقل مقامات پر قطرے پلانے والے 4868 اور داخلی راستوں پر قائم شدہ مقامات پر فرائض انجام دینے والے 2700 کارکن بھی شامل ہیں ،

پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (ای او سی) نے تمام شہروں کے سٹیک ہولڈز کو تعینات کیا ہے تا کہ ترجیحی علاقوں میں پولیو کے خاتمے کی اس مہم کا نتیجہ خیز انعقاد ممکن ہوسکے۔