پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع کے چار حلقوں میں انتخابات 10 اگست کو ہوں گے جس میں 4 لاکھ 60ہزار371ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے
پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع کے چار حلقوں میں انتخابات 10 اگست کو ہوں گے ، 4 لاکھ 60ہزار371ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع کے چار حلقوں میں انتخابات 10 اگست کو ہوں گے جس میں 4 لاکھ 60ہزار371ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن آزاد کشمیرکی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایل اے 14 غربی باغ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار199 ہے ، یہاں پر 214پولنگ سٹیشن اور343پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ، اس حلقہ سے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان بھی امیدوار ہیں ۔ ایل اے 15وسطی باغ میں کل رجسٹرڈ ووٹ ایک لاکھ 14ہزار937ہیں،یہاں پر213پولنگ سٹیشن اور310پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ، یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشتاق احمد منہاس ،پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار ضیاءالقمر، استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار سردار تنویر الیاس اور جماعت اسلامی کے امیدوار بریگیڈیئر (ر) محمد خان مدمقابل ہوں گے۔
ایل اے 16شرقی باغ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار721 ہے جبکہ یہاں پر 186پولنگ سٹیشن اور 266پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ، یہاں سے سابق وزیر سردار میراکبر خان اور سابق سینئر وزیر سردار قمر الزمان کے درمیان مقابلہ ہے۔ اسی طرح ایل اے 17 حویلی میں کل ووٹرز ایک لاکھ 17ہزار514 ہیں جبکہ یہاں پر190پولنگ سٹیشن اور 335پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ،یہاں سے موجودہ وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھورپیپلزپارٹی جبکہ محسن عزیز مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں ، یہاں سے آزاد امیدوار خواجہ طارق سعید بھی میدان میں ہیں ۔ پولنگ صبح 8 سے 5 بجے تک بغیرکسی وقفہ کے جاری رہے گی جبکہ اس روز عام تعطیل ہوگی۔









