ویٹیکن ۔11مارچ (اے پی پی):عیسائیوں کے کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے سربراہ پوپ فرانسس نے رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کو یکجہتی کا پیغام دیاہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق پاپائے روم نے کہا ہمارے مسلمان بھائیوں کے مبارک مہینے کا آغاز ہوچکا ہے اور میں سب مسلم امہ سےقربت کا اظہار کرتا ہوں۔پاپائے روم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یوکرین اور مشرق وسطیٰ …
پوپ فرانسس کا رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کے لئے یکجہتی کا پیغام

مزید خبریں
ویٹیکن ۔11مارچ (اے پی پی):عیسائیوں کے کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے سربراہ پوپ فرانسس نے رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کو یکجہتی کا پیغام دیاہے۔
ٹی آر ٹی کے مطابق پاپائے روم نے کہا ہمارے مسلمان بھائیوں کے مبارک مہینے کا آغاز ہوچکا ہے اور میں سب مسلم امہ سےقربت کا اظہار کرتا ہوں۔پاپائے روم نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تنازعات جن سے شہریوں کو شدید تکلیف پہنچی ہے جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔








