بھکر- 16 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ثمرات سے عوام الناس کو ضرور ریلیف فراہم کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے ملک شیر بہادر بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کی بدولت تمام مسافر گاڑیوں کے کرایہ جات میں مجموعی طور پر 5فیصد تک کی کمی گئی ہے، ٹرانسپورٹرز نئے تعین کردہ کرایوں کے پینا فلیکسز اپنے متعلقہ سٹینڈز اور گاڑیوں میں آویزاں کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ ہے۔