پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6فیصداضافہ

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی سہ ماہی میں پٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں اضافہ جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر2025) کے دوران ملک میں 3.89ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی …

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر6فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے، پہلی سہ ماہی میں پٹرول اورہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں اضافہ جبکہ فرنس آئل کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر2025) کے دوران ملک میں 3.89ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.68ملین ٹن کے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے۔ستمبرمیں ملک میں 1.37ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جواگست کے 1.30ملین ٹن کے مقابلہ میں 5فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے 1.27ملین ٹن کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے۔

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پٹرول کی فروخت کاحجم 1.97ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.85ملین ٹن کے مقابلہ میں 6فیصدزیادہ ہے۔ستمبرمیں ملک میں 0.68ملین ٹن پٹرول کی فروخت ہوئی جواگست کے 0.67ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے 0.63ملین ٹن کے مقابلہ میں 8فیصدزیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.62ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.52ملین ٹن کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے۔

ستمبرمیں ملک میں 0.59ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت ہوئی جو سال اگست کے 0.52ملین ٹن کے مقابلہ میں 13فیصد اورگزشتہ سال ستمبرکے 0.49ملین ٹن کے مقابلہ میں 20فیصدزیادہ ہے۔اعددوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں ملک میں 0.05ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.21ملین ٹن کے مقابلہ میں 78فیصدکم ہے۔ستمبرمیں ملک میں 0.01ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جواگست کے 0.02ملین ٹن کے مقابلہ میں 29فیصدکم اورگزشتہ سال ستمبرکے 0.07ملین ٹن کے مقابلہ میں 81فیصدکم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سٹیٹ آئل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 1.63ملین ٹن ریکارڈکیاگیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.62ملین ٹن کے مقابلہ میں 0.61فیصدزیادہ ہے۔اسی طرح پہلی سہ ماہی میں اٹک پٹرولیم لیمیٹڈ کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.33ملین ٹن ریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی اٹک پٹرولیم کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.33ملین ٹن ریکارڈکیاگیاتھا،

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں شیل کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.33ملین ٹن رہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.27ملین ٹن کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ ہے۔پہلی سہ ماہی میں حیسکول لیمیٹڈ کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کاحجم 0.13ملین ٹن ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.12ملین ٹن کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے۔