پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، وفاقی وزیر اطلاعات کا ٹویٹ

اسلام آباد۔7جون  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، افواہیں پھیلانے سے اجتناب کریں۔