اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):پٹ سن کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران 72.20 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 211ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ نومبر 2023 میں پٹ سن کی درآمدات کا حجم 759 ملین روپے رہا تھا۔
اس طرح نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران پٹ سن کی ملکی درآمدات میں 548ملین روپے یعنی 72 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔