پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حکومتی فیصلے کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں طارق جمالی

اسلام آباد ۔ 18ستمبر (اے پی پی) 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے حکومتی فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ این بی پی کے قائم مقام صدر طارق جمالی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے ہدایات موصول ہونے کے بعد عملی اقدامات کا آغاز کر دیا جائے گا اور اس حوالے سے بینک پوری طرح تیار ہے۔