پھلوں کی برآمدات میں اگست کے دوران 20.8 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 20.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018ءکے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 36.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2017ءکے دوران پھلوں کی برآمدات سے 30.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال میں ماہ …

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) اگست 2018ءکے دوران پھلوں کی قومی برآمدات میں 20.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اگست 2018ءکے دوران پھلوں کی برآمدات کا حجم 36.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ اگست 2017ءکے دوران پھلوں کی برآمدات سے 30.2 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال میں ماہ اگست 2017ءکے مقابلہ میں جاری مالی سال میں اگست 2018ءکے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 6.3 ملین ڈالر یعنی 20.8 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں