کراچی۔ 11 دسمبر (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہاڑ ہماری ثقافت اور قدرتی ورثہ کی علامت ہیں اس ضمن میں قراقرم، ہمالیہ اور ہندوکش کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔
جاری اعلامیہ کے مطابق پہاڑ کے عالمی دن پر گورنرسندھ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ قدرتی حسن، موسمیاتی توازن، اور پانی کے ذخائر کے ضامن ہیں، پہاڑوں سے جڑے سیاحتی مقامات ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں کی ترقی سے عوام کی زندگی میں مزید بہتری آئے گی، قدرتی وسائل کے تحفظ کے لئے پائیدار اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے