اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام پہلی انٹر لوپ بلائنڈ تربیتی کیمپ برائے خواتین ایبٹ آباد میں جاری ہے جو 5 جولائی کو اختتام پزیر ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 32 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہی ہیں …
پہلا انٹر لوپ بلائنڈ تربیتی کیمپ برائے خواتین ایبٹ آباد میں جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام پہلی انٹر لوپ بلائنڈ تربیتی کیمپ برائے خواتین ایبٹ آباد میں جاری ہے جو 5 جولائی کو اختتام پزیر ہوگا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 32 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہی ہیں ان میں بی ٹو میں لاہور سے رابعہ شہزادی، صباءگل ، مبین جاوید ، طیبہ ظفر، فرمینہ شیر، رینا شیر، بشریٰ ظہور، سعدیہ خالد، اقصیٰ عارف، سومیہ ممتاز، رابعہ جاوید ہاشمی، روبینہ اسلم، فیصل آباد سے بی تھری میں کرن شہزادی، بی ٹو میں آرزو، اقصیٰ تبسم، ماریہ ارشد، راولپنڈی سے صباءشوکت بی تھری میں کرن رفیق، بی ون میں اسلام آباد سے نرما رفیق، بی ٹو میں کراچی سے ساجدہ بانو، انعم ذاکر، بی تھری میں ماریہ ذاکر، بی ون میں ہاوارا مرتضیٰ، بی ٹو میں انیلا رشید، بی ون میں لائبہ گنیانی، اٹک سے بی تھری میں طبیہ فاطمہ، بی ٹو میں ماریہ بی بی، بی ون میں آمنہ بی بی، بہاولپور سے بی تھری میں شبنم شریف جبکہ گوجرانوالہ سے اقراءعنایت، بی ٹو میں منزہ الیاس اور بشریٰ شہزادی شامل ہیں۔








