پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے اسلام آباد میں ٹیموں کی آمد شروع

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے اسلام آباد میں ٹیموں کی آمد شروع ہو گئی۔ چیمپئن شپ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام (آج) جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12 ڈویژنز کی ٹیموں کے انڈر۔20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) پہلی آل پاکستان انٹر ڈویژنل انڈر۔20 ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے اسلام آباد میں ٹیموں کی آمد شروع ہو گئی۔ چیمپئن شپ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام (آج) جمعہ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12 ڈویژنز کی ٹیموں کے انڈر۔20 اور 75 کلوگرام سے کم وزن کے کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بنوں، پشاور، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔