پہلی انٹرنیشنل قراقرم میراتھن کی تقریب تقسم انعامات،مہمان ِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں

پہلی انٹرنیشنل قراقرم میراتھن کی تقریب تقسم انعامات،مہمان ِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں،کھیل نہ صرف صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مقابلوں میں حصہ لینے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا بھی باعث بنتے ہیں،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) پہلی …

پہلی انٹرنیشنل قراقرم میراتھن کی تقریب تقسم انعامات،مہمان ِ خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں،کھیل نہ صرف صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مقابلوں میں حصہ لینے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا بھی باعث بنتے ہیں،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) پہلی انٹرنیشنل قراقرم میراتھن کی تقسیم انعامات کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ نے اس شاندار ایونٹ کے انتظامات پر اسپانسرز اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی مہمان پاکستان بہترین یادیں سمیٹ کر لے جائیں گے اورہماری روایتی میزبانی کے جذبوں کو بھی یاد رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیل نہ صرف صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ مقابلوں میں حصہ لینے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کا بھی باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نلتر وادی کو سرمائی کھیلوں کا مرکز بنانا چاہتی ہے اور مستقبل میں بھی اس خوبصور ت علاقے میں اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔