لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ 15 سے 20اکتوبر تک ہوگی، چیمپئن شپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگی جس کے لئے بہترین انتظامات کررہے ہیں،
جمع المبارک کو اپنے بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ میں تمام صوبوں اور اداروں کی14 ٹیمیں شرکت کریں گی،
پنجاب کی 2ٹیمیں چیمپئن شپ میں حصہ لیں گی،پنجاب کی ٹیموں کا ٹرائلز کے بعد کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب ہوچکا ہے، پنجاب کی ٹیموں کو تربیتی کیمپ میں بھرپور تربیت بھی دی گئی ہے،
کوچز نے کھلاڑیوں کو بہترین ٹریننگ دی ہے جس سے امید ہے کہ پنجاب کی ٹیمیں چیمپئن شپ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلی چیف منسٹر پنجاب فائیو اے سائیڈ نیشنل وومن ہاکی چیمپئن شپ کے انعقادسے ہاکی کو فروغ ملے گا،ہاکی کا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا جس کو مزید آگے لے کر جائیں گے۔