اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز (کل )ہفتہ سے سری لنکا میں ہو گا، نیپال کی بلائنڈ کھلاڑیوں کی درخواست پر ویمنز کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ہزاروں بلائنڈ …
پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہفتہ سے سری لنکا میں ہو گا، سلطان شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پہلے بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز (کل )ہفتہ سے سری لنکا میں ہو گا، نیپال کی بلائنڈ کھلاڑیوں کی درخواست پر ویمنز کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں ہزاروں بلائنڈ ویمنز کرکٹرز موجود ہیں، بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ بلائنڈ خواتین اور کھلاڑیوں کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔
سید سلطان شاہ نے کہا کہ سری لنکا کے مشکور ہیں جس نے اتنے کم وقت میں ورلڈ کپ کے انتظامات مکمل کئے۔ صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل نے کہا کہ سری لنکن ٹیم اپنا دورہ پاکستان مکمل کر رہی ہے اس پر بھی بورڈ اور حکومت کے مشکور ہیں۔ پریس کانفرنس میں سری لنکن بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سوریش تھارنگا اور کرکٹ ایسوسی ایشن بلائنڈ ان انڈیا کے صدر بوسے گاوڈا بھی موجود تھے۔








