پیرس۔2اگست (اے پی پی):پیرس اولمپکس میں سلواکیہ کی تیراک تمارا پوٹوکا 200 میٹر میڈلے کے بعد گر گئیں، فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ لا ڈیفنس ایرینا میں 21 سالہ سلواکین تیراک پول کے کنارے سے گر گئی جہاں انہیں آکسیجن دینے سمیت فوری طبی امداد دی گئی۔
سلواکیہ کی ٹیم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پوٹوکا دمہ کی مریضہ ہیں اور انہیں دمہ کا دورہ پڑا ، وہ ہوش میں ہیں اور ڈاکٹروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل ہیں انہیں مزید طبی نگرانی کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ سلواکین تیراک اپنی ہیٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہی۔