لیما۔12ستمبر (اے پی پی):پیرو میں بس حادثے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔شنہوا کے مطابق پیرو کے علاقے پیورامیں ہائی وے پر ایک بین الصوبائی بس سڑک پر الٹنے کے باعث 3افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل جبکہ 46 سالہ ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔حادثے کی تفتیش جاری ہے۔