ریاض ۔12ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کی مارکیٹ میں ای کامرس کا حصہ بڑھ کر 8 فیصد تک پہنچ چکا ،2025 میں اس شعبے کی آمدنی بڑھ کر 260 ارب ریال تک پہنچنے کا امکان ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ بات سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی نے قصیم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں منعقدہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ …
سعودی ای کامرس آمدنی میں تیزی سے اضافہ،آئندہ سال 260 ارب ریال تک پہنچنے کا امکان ہے،وزیر تجارت ماجد القصبی

مزید خبریں
ریاض ۔12ستمبر (اے پی پی):سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کی مارکیٹ میں ای کامرس کا حصہ بڑھ کر 8 فیصد تک پہنچ چکا ،2025 میں اس شعبے کی آمدنی بڑھ کر 260 ارب ریال تک پہنچنے کا امکان ہے۔ العربیہ کے مطابق یہ بات سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی نے قصیم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں منعقدہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ مملکت کی تجارتی مارکیٹ میں ای کامرس کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، 2025 تک اس شعبے کی آمدنی 260 ارب ریال تک پہنچ جا نے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 2018 میں ٹیکنیکل مالیاتی کمپنیوں کی تعداد 10 تھی جو اب 170 سے تجاوز کرچکی ہیں۔
ماجد القصبی نے کہا کہ وزارت تجارت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی سرگرم ہے اور اس حوالے سے انسداد جعل سازی اور مارکیٹ میں قیمتوں کی نگرانی کے علاوہ تجارتی پردہ پوشی کے تدارک کے لیے ٹیمیں سرگرم ہیں۔تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے حوالے سے وزیر تجارت کا کہنا تھا 13 سرکاری اداروں پر مشتمل ٹیم قومی مہم کی نگرانی کرتی ہے جس کا مقصد غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کا سد باب کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے بھی جامع منصوبے مرتب کیے گئے ہیں جن پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔








