پیر شیخ گل قادریؒ نے ہمیں امن اور بھائی چارے کا سبق دیاہے،وفاقی وزیربرائے مذہبی امور

158
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

پشاور۔28مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹرپیرمحمدنورالحق قادری نے کہاہے کہ حضرت شیخ المشائخ پیر شیخ گل قادریؒ نے ہمیں امن ،محبت اوربھائی چارے کا سبق دہاہے، اسلام امن کا دین ہے لیکن افسوس کی چند عناصر ناعابیت اندیش لوگوں نے مسلمانوں کے لبادے میں دہشت گردی کی اور اسلام کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی، ہمارے اسلاف کی قربانیوں سے پاکستان دُنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا اور ہم انشاءاللہ تعالیٰ انہی کے نقش وقدم پر چلتے ہوئے ملک کے چپے چپے کی حفاظت اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کریمیہ غفوریہ رحمت آباد شیر ڈاک اسماعیل خیل نوشہرہ میں حضرت شیخ المشائخ پیر شیخ گل قادری رحمة اللہ علیہ کی یاد میں منعقدہ "شیخ المشائخ”کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت روحانی پیشوا حضرت شیخ المشائخ کے جانشین حضرت پیر حافظ عبدالمالک قادری نے کی جبکہ حضرت پیر طریقیت علامہ ابوالفضل فضل سبحان قادری ،حضرت صاحبزادہ محمد وقاص قادری، حضرت صاحبزادہ طیب امین قادری، حضرت پیر صاحب داد درویش ، حضرت علامہ مفتی فضل جمیل رضوی، حضرت علامہ قاضی شاہی روم باچہ، حضرت مولانا شمس الوکیل قادری، حضرت پیر سید سجاد بادشاہ، حضرت پیر سید عنایت شاہ باچہ، حضرت پیر سید کمال شاہ، حضرت پید عبیداللہ شاہ، منتظم اعلیٰ علی زمان چشتی، پیر سعید حسین قادری، محمد سلیم قادری، میاں افتخار حسین سابق صوبائی وزیر، الحاج محمد اسحاق خٹک نے بطور خاص شرکت کی۔ بعدازاںتقریب کے اختتام پروفاقی وزیربرائے مذہبی امورڈاکٹرپیرمحمدنورالحق قادری نے ملک کی سلامتی اور استحکام کےلئے خصوصی دعا کی۔