پیسکواووربلنگ کی تدارک کیلئے فی الفورعملی اقدامات اٹھائے،امیرمقام

106

پشاور۔26ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پیسکواووربلنگ کی تدارک کیلئے فی الفورعملی اقدامات اٹھائے،میٹرریڈرزدوران ریڈنگ تسلی سے بل چارج کیاکریں۔انہوںنے کہاکہ پیسکومیںخالی اسامیاں فی الفورپرکی جائیں، کرک میںزیرتعمیردو نئے گرڈسٹیشنز صابرآباداورسراج باباکوبرق رفتاری سے مکمل کرنے کی بھی ہدایت ،بانڈہ داﺅدشاہ سب ڈویژن کرک سٹی اور احمدوالاکیلئے نئے فیڈروں کی بھی منظوری دیدی گئی جس پرجلدہی کام کاآغازکردیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک کی قیادت میںآئے20رکنی وفدکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرچیف پیسکوانوارالحق سمیت دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اووربلنگ سمیت دیگرکمیوںکوترجیحی بنیادوںپرحل کرینگے جس کیلئے پیسکوبھی عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔