پشاور۔ 19 اپریل (اے پی پی):پشاورالیکٹرک کمپنی (پیسکو) نے صارفین کو حالیہ بارشوں کے دوران بجلی تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق صارفین احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خود اوربچوں کو بجلی تنصیبات سے دور رکھیں،بجلی کی تاروں و کھمبوں کوہاتھ لگانےسے گریز کریں،
جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندیں،گیلے ہاتھوں سے بجلی آلات کومت چھویں،بجلی کے کھمبوں کے قریب جمع ہونے والے پانی سے دور رہیں،بجلی خرابی کی صورت میں خود مرمت کرنے کی بجائے پیسکو ہیلپ لائن 118پرکال کریں۔ بارشوں کےدوران پیسکوعملہ ہائی الرٹ رہےگااورکوئی بھی فالٹ آنے پر فوری بجلی بحالی کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔