پیس اینڈ فرینڈ شپ کپ میں پاکستانی جوڈو کاز کی شاندار کارکردگی

77
پیس اینڈ فرینڈ شپ کپ
پیس اینڈ فرینڈ شپ کپ میں پاکستانی جوڈو کاز کی شاندار کارکردگی

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):ایران کے شہر زاہدان میں ہونے والے پیس اینڈ فرینڈ شپ کپ میں پاکستانی جوڈو کاز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کی جانب سے یہاں دستیاب معلومات کے مطابق پاکستانی ٹیم شیر خان کاکڑ 60 کلوگرام ، قدرت اللہ 73 کلوگرام ، جنید خان 81 کلوگرام اور حسیب مصطفی 90 کلوگرام پر مشتمل تھی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر منصور احمد نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ پاکستان کی 4رکنی ٹیم نے فائنل میں ایران کی پانچ رکنی ٹیم کو 2-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

اس سے قبل گروپ میچوں میں پاکستان نے ایران بی اور افغانستان کو شکست دی تھی۔حسیب مصطفی نے پاکستان کے لئے ایک فائٹ میں بھی حصہ لیااور طلائی تمغہ حاصل کرنے کے لئے اپنا فائنل مقابلہ جیتا۔سید محمد نے انفرادی جوڈو میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے 60 کلوگرام کے مقابلے کا فائنل جیتا۔