اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینل ’ٹی وی ون‘کی رمضان ٹرانسمشن ’عشق رمضان‘ میں اینکر ساحر لودھی کی جانب سے بانی ِپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے غیر محتاط گفتگو پر ’ٹی وی ون ‘کی انتظامیہ اور پروگرام کے اینکر ساحر لودھی کو 24جون کو ناظرین سے معذرت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چینل انتظامیہ کو …
پیمرا کی قائد اعظم کے بارے غیر محتاط گفتگو پر ’ٹی وی ون ‘کی انتظامیہ اور پروگرام کے اینکر کو ناظرین سے معذرت کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے نجی ٹی وی چینل ’ٹی وی ون‘کی رمضان ٹرانسمشن ’عشق رمضان‘ میں اینکر ساحر لودھی کی جانب سے بانی ِپاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے بارے غیر محتاط گفتگو پر ’ٹی وی ون ‘کی انتظامیہ اور پروگرام کے اینکر ساحر لودھی کو 24جون کو ناظرین سے معذرت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چینل انتظامیہ کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اس بات کا خاص طور پرذکر کیا جائے کہ یہ معذرت پیمرا کے حکم کی تعمیل میں کی جارہی ہے۔ مزید برآں ساحر لودھی کی طرف سے معذرت خواہانہ الفاظ کی ادائیگی کے دوران معذرت پر مبنی تحریر بھی سکرین پر دکھائی جائے۔’ٹی وی ون ‘پر مذکورہ پروگرام نشر ہونے کے بعد پیمرا نے ٹی وی ون انتظامیہ کو31مئی کو اظہار وجوہ نوٹس جاری کیا تھا اور 5جون کو تحریری جواب داخل کروانے کے علاوہ نمائندے کے ذریعے ذاتی شنوائی کے لئے بھی طلب کیا تھا۔








