پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کا آغاز

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے منگل کو پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پودا لگا کر ”پلانٹ فار پاکستان “ مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے کہا کہ موسمی تغیرات کی وجہ سے درپیش مشکلات پر قابو پانے کیلئے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ …

اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ نے منگل کو پیمرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پودا لگا کر ”پلانٹ فار پاکستان “ مہم کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پیمرا نے کہا کہ موسمی تغیرات کی وجہ سے درپیش مشکلات پر قابو پانے کیلئے ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے تاکہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بہتر ماحول میسر ہو ۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمرا ن خان کی 10 بلین ٹری سونامی مہم کو پیمرا اور تما م پرائیویٹ ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیو اور کیبل ٹی وی نیٹ ورکس کے تعاون سے کامیاب بنانے کا عزم کیا گیا۔ چیئرمین پیمرا نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ تمام پیمرا افسران اور سٹاف اس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

مزید خبریں