پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کےلئے جاری تربیتی کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیر اہتمام پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کےلئے جاری تربیتی کیمپ کےلئے منتحب شدہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق فیڈریشن نے ایونٹس کےلئے6کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے منتحب شدہ تمام کھلاڑیوں نے مصحف علی سکواش …

اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن (پی ایس ایف) کے زیر اہتمام پینانگ جونیئر سکواش ٹورنامنٹ اور بورنیو جونیئر سکواش ٹورنامنٹ کےلئے جاری تربیتی کیمپ کےلئے منتحب شدہ تمام کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کر دی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق فیڈریشن نے ایونٹس کےلئے6کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے منتحب شدہ تمام کھلاڑیوں نے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں تربیتی کیمپ میں رپورٹ کر دی ہے۔ کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں ان میں انڈر13 میں یاسین خٹک، انڈر 15 میں محمد حمزہ، انڈر 15 محمد عماد، انڈر 15میں نور زمان، انڈر 17 میں حماد خان اور انڈر 19 میں ذیشان زیب شامل ہیں۔