پینتیس سال تک ملک پر چوروں ، ڈاکوﺅں نے حکمرانی کی،غلام سرور خان

راولپنڈی ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ چوہدری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفی دیں ہم وہاں سے بھی سے جیتیں گے ،حلقہ پی پی 10 کے لوگوں کوچوہدری نثار سے نجات دلائیں گے، چوہدری نثار نے جو کام 15 سال میں نہ کئے وہ 5 سالوں میں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی …

راولپنڈی ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ چوہدری نثار علی خان اگر حلف نہیں اٹھاتے تو استعفی دیں ہم وہاں سے بھی سے جیتیں گے ،حلقہ پی پی 10 کے لوگوں کوچوہدری نثار سے نجات دلائیں گے، چوہدری نثار نے جو کام 15 سال میں نہ کئے وہ 5 سالوں میں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی میں کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر واثق قیوم ،چوہدری محمد افضل ،حاجی امجد محمود و پی ٹی آئی کے دیگر راہنماءبھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر غلام سرور نے کہاکہ ہم عمران خان کے پیروکار ہیں چپ کر کے گھر نہیں بیٹھ سکے،حلقے میں تبدیلی نہ لا سکے تو ہمارا کوئی فائدہ نہیں،پانچ سالہ دور کے اندر پانی کے مسائل حل کرینگے ،چہان ڈیم کی تعمیر کے بعد ہر جھونپڑی والے کو پینے کا صاف پانی ملے گا، اہلیان لکھن ،چک جلال دین اور حلقے کے دیگر لوگوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے بھی وسائل بروئے کا ر لائے جائیں گے ، کوشش کریں گے ان علاقوں سے بھی قابل انجینئر،ڈاکٹرز بنیں ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس حلقے سے تین دور جیتنے والے کے دل میں یہاں کے لوگوں کا درد نہیں تھا ،حلقے کے لوگ خراج تحسین اور شکریہ کے حقدار ہیں کہ انہوں نے دونوں حلقوں سے اس شخص کو جوتیاں مار کر بھگایا۔