پیٹروبراس کوتیسری سہ ماہی میں 4.9ارب ڈالر کے خسارے کاسامنا

108

برازیلیا ۔ 11 نومبر (اے پی پی) برازیل کی سب سے بڑی آئل کمپنی پیٹروبراس کوتیسری سہ ماہی میں 4.9ارب ڈالر کے خسارے کاسامنا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گروپ کے فنانس ڈائریکٹر ایوان مانیٹرو نے بتایاکہ کمزور کرنسی اور تیل کی کمی کی وجہ سے کمپنی کو گزشتہ سہ ماہی کے دوران 4.9ارب ڈالر کے خسارے کاسامنا کرناپڑا